630 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ قَالَ سَأَلَنِي عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ صَدَقَةِ الْعَسَلِ قَالَ قُلْتُ مَا عِنْدَنَا عَسَلٌ نَتَصَدَّقُ مِنْهُ وَلَكِنْ أَخْبَرَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ حَكِيمٍ أَنَّهُ قَالَ لَيْسَ فِي الْعَسَلِ صَدَقَةٌ فَقَالَ عُمَرُ عَدْلٌ مَرْضِيٌّ فَكَتَبَ إِلَى النَّاسِ أَنْ تُوضَعَ يَعْنِي عَنْهُمْ
نافع کہتے ہیں کہ مجھ سے عمر بن عبدالعزیزنے شہد کی زکاۃ کے بارے میں پوچھاتومیں نے کہاکہ ہمارے پاس شہدنہیں کہ ہم اس کی زکاۃ دیں، لیکن ہمیں مغیرہ بن حکیم نے خبردی ہے کہ شہد میں زکاۃ نہیں ہے۔تو عمربن عبدالعزیزنے کہا: یہ مبنی بر عدل اورپسندیدہ بات ہے۔چنانچہ انہوں نے لوگوں کو لکھا کہ ان سے شہد کی زکاۃ معاف کردی جائے۔
نوٹ: (سند صحیح ہے لیکن سابقہ حدیث کے مخالف ہے،دیکھئے: الإرواء رقم: ۸۱۰)