فهرس الكتاب

الصفحة 660 من 3890

کتاب: زکاۃ وصدقات کے احکام ومسائل

ما ل میں زکاۃ کے علاوہ بھی حق ہے​

660 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الطُّفَيْلِ عَنْ شَرِيكٍ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ فِي الْمَالِ حَقًّا سِوَى الزَّكَاةِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ إِسْنَادُهُ لَيْسَ بِذَاكَ وَأَبُو حَمْزَةَ مَيْمُونٌ الْأَعْوَرُ يُضَعَّفُ وَرَوَى بَيَانٌ وَإِسْمَعِيلُ بْنُ سَالِمٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ هَذَا الْحَدِيثَ قَوْلَهُ وَهَذَا أَصَحُّ

فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺنے فرمایا: 'مال میں زکاۃ کے علاوہ بھی حقوق ہیں ۔

امام ترمذی کہتے ہیں:۱- اس حدیث کی سند کوئی خاص نہیں ہے ۱؎ ، ۲- ابوحمزہ میمون الاعور کو ضعیف گرداناجاتا ہے، ۳- بیان اور اسماعیل بن سالم نے یہ حدیث شعبی سے روایت کی ہے اوراسے شعبی ہی کا قول قراردیا ہے اوریہی زیادہ صحیح ہے۔

۱؎: ' إسناده ليس بذلك 'الفاظ جرح میں سے ہے، اس کاتعلق مراتب جرح کے پہلے مرتبہ سے ہے، جوسب سے ہلکا مرتبہ ہے، ایسے راوی کی حدیث قابل اعتبارہوتی ہے یعنی تقویت کے قابل اوراس کے لیے مزید روایات تلاش کی جاسکتی ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت