674 حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا سَالِمُ بْنُ نُوحٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ مُنَادِيًا فِي فِجَاجِ مَكَّةَ أَلَا إِنَّ صَدَقَةَ الْفِطْرِ وَاجِبَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى حُرٍّ أَوْ عَبْدٍ صَغِيرٍ أَوْ كَبِيرٍ مُدَّانِ مِنْ قَمْحٍ أَوْ سِوَاهُ صَاعٌ مِنْ طَعَامٍ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَرَوَى عُمَرُ بْنُ هَارُونَ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ وَقَالَ عَنْ الْعَبَّاسِ بْنِ مِينَاءَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ بَعْضَ هَذَا الْحَدِيثِ حَدَّثَنَا جَارُودُ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ هَارُونَ هَذَا الْحَدِيثَ
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺنے ایک شخص کو مکہ کی گلیوں میں منادی کرنے کے لیے بھیجا کہ' سنو! صدقۂ فطر ہرمسلمان مرد ہو یا عورت ، آزاد ہویا غلام، چھوٹاہو یا بڑا، گیہوں سے دومداور گیہوں کے علاوہ دوسرے غلوں سے ایک صاع واجب ہے'۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے،۲- عمر بن ہارون نے یہ حدیث ابن جریج سے روایت کی، اور کہا:' عباس بن میناء عن النبی ﷺ'پھرآگے اس حدیث کا کچھ حصہ ذکرکیا۔
نوٹ: (سندمیں سالم بن نوح حافظے کے ضعیف ہیں، مگر اس حدیث کی اصل ثابت ہے)