700 حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُوسَى الأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ الأَوْزَاعِيِّ، عَنْ قُرَّةَ بْنِ عَبْدِالرَّحْمَنِ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ:"قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: أَحَبُّ عِبَادِي إِلَيَّ أَعْجَلُهُمْ فِطْرًا"
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: 'اللہ عزوجل فرماتاہے: مجھے میرے بندوں میں سب سے زیادہ محبوب وہ ہیں جو افطار میں جلدی کرنے والے ہیں ' ۱؎ ۔
۱؎: اس محبت کی وجہ شایدسنت کی متابعت ، بدعت سے دوررہنے اوراہل کتاب کی مخالفت ہے۔
نوٹ: (سندمیں قرۃ بن عبدالرحمن کی بہت سے منکر روایات ہیں، نیزولیدبن مسلم مدلس ہیں اور روایت عنعنہ سے ہے) ۔