712 حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ أَبِي مَسْلَمَةَ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ كُنَّا نُسَافِرُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَمَضَانَ فَمَا يَعِيبُ عَلَى الصَّائِمِ صَوْمَهُ وَلَا عَلَى الْمُفْطِرِ إِفْطَارَهُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہﷺ کے ساتھ رمضان میں سفر کرتے تونہ آپ صوم رکھنے والے کے صوم رکھنے پر نکیرکرتے اور نہ ہی صوم نہ رکھنے والے کے صوم نہ رکھنے پر۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔