734 حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِينِي فَيَقُولُ أَعِنْدَكِ غَدَاءٌ فَأَقُولُ لَا فَيَقُولُ إِنِّي صَائِمٌ قَالَتْ فَأَتَانِي يَوْمًا فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ قَدْ أُهْدِيَتْ لَنَا هَدِيَّةٌ قَالَ وَمَا هِيَ قَالَتْ قُلْتُ حَيْسٌ قَالَ أَمَا إِنِّي قَدْ أَصْبَحْتُ صَائِمًا قَالَتْ ثُمَّ أَكَلَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرمﷺ میرے پاس آتے تو پوچھتے: کیا تمہارے پاس کھاناہے؟ میں کہتی: نہیں ۔ توآپ فرماتے:' تو میں صوم سے ہوں'، ایک دن آپ میرے پاس تشریف لائے تو میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول ! ہمارے پاس ایک ہدیہ آیا ہے۔آپ نے پوچھا:' کیا چیز ہے ؟ 'میں نے عرض کیا: 'حیس'، آپ نے فرمایا: 'میں صبح سے صوم سے ہوں'، پھر آپ نے کھالیا ۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن ہے۔
۱ ؎: ایک قسم کا کھانا جو کھجور ، ستّو اور گھی سے تیار کیاجاتاہے۔