فهرس الكتاب

الصفحة 762 من 3890

کتاب: روزے کے احکام ومسائل

ہرماہ تین دن کے صیام رکھنے کا بیان​

762 حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ صَامَ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فَذَلِكَ صِيَامُ الدَّهْرِ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ تَصْدِيقَ ذَلِكَ فِي كِتَابِهِ مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا الْيَوْمُ بِعَشْرَةِ أَيَّامٍ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رَوَى شُعْبَةُ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي شِمْرٍ وَأَبِي التَّيَّاحِ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: 'جس نے ہرماہ تین دن کے صیام رکھے تویہی صیام دہر ہے '،اس کی تصدیق اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں نازل فرمائی ارشادباری ہے: {مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَۃِ فَلَہُ عَشْرُ أَمْثَالِہَا} (الأنعام: ۱۶۰) (جس نے ایک نیکی کی تواُسے(کم سے کم) اس کا دس گنا اجر ملے گا) گویا ایک دن (کم سے کم) دس دن کے برابر ہے۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- شعبہ نے یہ حدیث بطریق: 'أبی شمر و أبی التیاح، عن أبی ہریرۃ، عن النبی ﷺ ' روایت کی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت