فهرس الكتاب

الصفحة 765 من 3890

کتاب: روزے کے احکام ومسائل

صوم کی فضیلت کا بیان​

765 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ فِي الْجَنَّةِ لَبَابًا يُدْعَى الرَّيَّانَ يُدْعَى لَهُ الصَّائِمُونَ فَمَنْ كَانَ مِنْ الصَّائِمِينَ دَخَلَهُ وَمَنْ دَخَلَهُ لَمْ يَظْمَأْ أَبَدًا قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ

سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:'جنت میں ایک دروازہ ہے جسے ریان کہا جاتاہے ۔ صوم رکھنے والوں ۱؎ کو اس کی طرف بلایاجائے گا، تو جو صوم رکھنے والوں میں سے ہوگا اس میں داخل ہوجائے گااور جواس میں داخل ہوگیا، وہ کبھی پیاسا نہیں ہوگا'۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔

۱؎: صوم رکھنے والوں سے مرادوہ لوگ ہیں جو فرض صیام کے ساتھ نفلی صیام بھی کثرت سے رکھتے ہوں، ورنہ رمضان کے فرض صیام توہرمسلمان کے لیے ضروری ہیں،اس خصوصی فضیلت کے مستحق وہی لوگ ہوں گے جو فرض کے ساتھ بکثرت نفلی صیام کا اہتمام کرتے ہوں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت