فهرس الكتاب

الصفحة 769 من 3890

کتاب: روزے کے احکام ومسائل

پے در پے صوم رکھنے کا بیان​

769 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ صَوْمِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ كَانَ يَصُومُ مِنْ الشَّهْرِ حَتَّى نَرَى أَنَّهُ لَا يُرِيدُ أَنْ يُفْطِرَ مِنْهُ وَيُفْطِرُ حَتَّى نَرَى أَنَّهُ لَا يُرِيدُ أَنْ يَصُومَ مِنْهُ شَيْئًا وَكُنْتَ لَا تَشَاءُ أَنْ تَرَاهُ مِنْ اللَّيْلِ مُصَلِّيًا إِلَّا رَأَيْتَهُ مُصَلِّيًا وَلَا نَائِمًا إِلَّا رَأَيْتَهُ نَائِمًا قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے نبی اکرمﷺ کے صیام کے بارے میں سوال کیاگیا تو انہوں نے کہا: آپ کسی مہینے میں اتنے صوم رکھتے کہ ہم سمجھتے: اب آپ کا ارادہ صوم بندکرنے کا نہیں ہے، اور کبھی بغیر صوم کے رہتے یہاں تک کہ ہمیں خیال ہوتا کہ آپ کوئی صوم رکھیں گے ہی نہیں۔اور آپ کورات کے جس حصہ میں بھی تم صلاۃ پڑھنا دیکھنا چاہتے صلاۃ پڑھتے دیکھ لیتے اور جس حصہ میں سوتے ہوئے دیکھنا چاہتے تو سوتے ہوئے دیکھ لیتے۔

امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت