832 حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَّتَ لِأَهْلِ الْمَشْرِقِ الْعَقِيقَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ هُوَ أبُو جَعْفَرٍ مُحمَّدُ بنُ عَلِيِّ بنِ حُسَيْنِ بنِ عَلِيِّ بنِ أبِي طَالبٍ
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے اہل مشرق کی میقات عقیق ۱؎ مقرر کی۔
امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن ہے، ۲- محمد بن علی ہی ابوجعفر محمد بن علی بن حسین بن علی ابن ابی طالب ہیں۔
۱؎: یہ ایک معروف مقام ہے، جو عراق کی میقات 'ذات العرق' کے قریب ہے۔
نوٹ: (سند میں یزید بن ابی زیاد ضعیف راوی ہے، نیزمحمد بن علی کا اپنے داداابن عباس سے سماع ثابت نہیں ہے، اور حدیث میں وارد 'عقیق' کا لفظ منکر ہے، صحیح لفظ 'ذات عرق' ہے، الإرواء: ۱۰۰۲، ضعیف سنن ابی داود: ۳۰۶)