841 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ تَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ حَلَالٌ وَبَنَى بِهَا وَهُوَ حَلَالٌ وَكُنْتُ أَنَا الرَّسُولَ فِيمَا بَيْنَهُمَا قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَلَا نَعْلَمُ أَحَدًا أَسْنَدَهُ غَيْرَ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ عَنْ رَبِيعَةَ وَرَوَى مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ رَبِيعَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ حَلَالٌ رَوَاهُ مَالِكٌ مُرْسَلًا قَالَ وَرَوَاهُ أَيْضًا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ عَنْ رَبِيعَةَ مُرْسَلًا قَالَ أَبُو عِيسَى وَرُوِي عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ عَنْ مَيْمُونَةَ قَالَتْ تَزَوَّجَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ حَلَالٌ وَيَزِيدُ بْنُ الْأَصَمِّ هُوَ ابْنُ أُخْتِ مَيْمُونَةَ
ابورافع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے میمونہ سے نکاح کیا اور آپ حلال تھے پھران کے خلوت میں گئے تب بھی آپ حلال تھے، اور میں ہی آپ دونوں کے درمیان پیغام رساں تھا۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن ہے،۲- اورہم حمادبن زیدکے علاوہ کسی ایسے شخص کو نہیں جانتے جس نے اسے مطرورّاق کے واسطے سے ربیعہ سے مسندًا روایت کیاہو، ۳- اورمالک بن انس نے ربیعہ سے، اورربیعہ نے سلیمان بن یسار سے روایت کی ہے کہ نبی اکرمﷺ نے میمونہ سے شادی کی اور آپ حلال تھے۔اسے مالک نے مرسلا ً روایت کیا ہے، اور سلیمان بن ہلال نے بھی اسے ربیعہ سے مرسلا ً روایت کیا ہے، ۴- یزید بن اصم ام المومنین میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے مجھ سے شادی کی اور آپ حلال تھے یعنی محرم نہیں تھے۔یزید بن اصم میمونہ کے بھانجے ہیں۔
نوٹ: (اس کا آخری ٹکڑا میں 'أنا الرسول بينهما'میں دونوں کے درمیان قاصدتھا) ، ضعیف ہے کیونکہ اس سے قوی روایت میں ہے کہ 'عباس رضی اللہ عنہ ' نے یہ شادی کرائی تھی ، اس کے راوی 'مطرالوراق'حافظے کے ضعیف ہیں ، اس روایت کا مرسل ہونا ہی زیادہ صحیح ہے ، اس کا پہلا ٹکڑا حدیث رقم: ۸۴۵کے طریق سے صحیح ہے)