843 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے میمونہ سے شادی کی اور آپ محرم تھے ۱؎ ۔
۱؎: سعیدبن مسیب کابیان ہے کہ ابن عباس کواس سلسلہ میں وہم ہواہے کیونکہ ام المومنین میمونہ رضی اللہ عنہا کاخودبیان ہے کہ رسول اللہﷺ نے مجھ سے شادی کی توہم دونوں حلال تھے، اسی طرح ان کے وکیل ابورافع کا بیان بھی جیساکہ گزرا یہی ہے کہ رسول اللہﷺ نے میمونہ سے نکاح کیا تو آپ حلال تھے، اس سلسلہ میں صاحب معاملہ کابیان زیادہ معتبرہوگا۔
نوٹ: (سندا صحیح ہے ، لیکن متن شاذ ہے، کماتقدم)