فهرس الكتاب

الصفحة 968 من 3890

کتاب: جنازے کے احکام ومسائل

مریض کی عیادت کا بیان​

968 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ وَزِيرٍ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ، عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ، عَنْ أَبِي الأَشْعَثِ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ، عَنْ ثَوْبَانَ، عَنْ النَّبِيِّ ﷺ نَحْوَهُ. وَزَادَ فِيهِ قِيلَ: مَا خُرْفَةُ الْجَنَّةِ ؟ قَالَ: جَنَاهَا.حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ، عَنْ ثَوْبَانَ، عَنْ النَّبِيِّ ﷺ نَحْوَ حَدِيثِ خَالِدٍ. وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ عَنْ أَبِي الأَشْعَثِ. قَالَ أَبُو عِيسَى: وَرَوَاهُ بَعْضُهُمْ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ وَلَمْ يَرْفَعْهُ.

اس سند سے بھی ثوبان رضی اللہ عنہ نے نبی اکرمﷺ سے اسی طرح روایت کی ہے، البتہ اس میں اتنا اضافہ ہے: عرض کیاگیا: جنت کا خرفہ کیا ہے؟آپ نے فرمایا: ' ا س کے پھل توڑنا'۔ایک دوسری سندسے ایوب سے اورایوب نے ابوقلابہ سے، اورابوقلابہ نے ابواسماء سے ، اورابواسماء نے ثوبان سے اور ثوبان نے نبی اکرمﷺسے خالد الحذاء کی حدیث کی طرح روایت کی ہے،اور اس میں احمدبن عبدہ نے ابواشعث کے واسطے کا ذکر نہیں کیا ہے۔امام ترمذی کہتے ہیں: بعض نے یہ حدیث حماد بن زید سے روایت کی ہے لیکن اسے مرفوع نہیں کیا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت