قاضی اورقضاء کے سلسلے میں رسول اللہ ﷺ کے ارشادات
1323 حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى عَنْ بِلَالِ بْنِ أَبِي مُوسَى عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ سَأَلَ الْقَضَاءَ وُكِلَ إِلَى نَفْسِهِ وَمَنْ أُجْبِرَ عَلَيْهِ يُنْزِلُ اللَّهُ عَلَيْهِ مَلَكًا فَيُسَدِّدُهُ
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: 'جو قضا کا مطالبہ کرتاہے وہ اپنی ذات کے حوالے کردیاجاتاہے (اللہ کی مدداس کے شامل حال نہیں ہوتی ) اورجس کو جبرًا قاضی بنایا جاتاہے، اللہ اس کے پاس ایک فرشتہ بھیجتا ہے جو اُسے راہ راست پررکھتاہے'۔
نوٹ: (سند میں بلال لین الحدیث ہیں)