فهرس الكتاب

الصفحة 1687 من 3890

کتاب: جہاد کے احکام ومسائل

گھبراہٹ کے وقت باہرنکلنے کا بیان​

1687 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَحْسَنِ النَّاسِ وَأَجْوَدِ النَّاسِ وَأَشْجَعِ النَّاسِ قَالَ وَقَدْ فَزِعَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ لَيْلَةً سَمِعُوا صَوْتًا قَالَ فَتَلَقَّاهُمْ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى فَرَسٍ لِأَبِي طَلْحَةَ عُرْيٍ وَهُوَ مُتَقَلِّدٌ سَيْفَهُ فَقَالَ لَمْ تُرَاعُوا لَمْ تُرَاعُوا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَدْتُهُ بَحْرًا يَعْنِي الْفَرَسَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ

انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:نبی اکرمﷺ سب سے جری (نڈر) ، سب سے سخی، اورسب سے بہادرتھے، ایک رات مدینہ والے گھبراگئے، ان لوگوں نے کوئی آواز سنی، چنانچہ نبی اکرمﷺنے تلوار لٹکائے ابوطلحہ کے ایک ننگی پیٹھ والے گھوڑے پر سوار ہوکر لوگوں کے پاس پہنچے اورفرمایا:' تم لوگ فکرنہ کرو، تم لوگ فکرنہ کرو'، نبی اکرمﷺ نے فرمایا:' میں نے چال میں گھوڑے کو سمندرپایا'۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث صحیح ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت