فهرس الكتاب

الصفحة 2915 من 3890

کتاب: قرآن کریم کے فضائل ومناقب کے بیان میں

جس دل میں قرآن میں سے کچھ نہیں وہ ویران گھر کی مانند ہے

2915 حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَجِيءُ الْقُرْآنُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيَقُولُ يَا رَبِّ حَلِّهِ فَيُلْبَسُ تَاجَ الْكَرَامَةِ ثُمَّ يَقُولُ يَا رَبِّ زِدْهُ فَيُلْبَسُ حُلَّةَ الْكَرَامَةِ ثُمَّ يَقُولُ يَا رَبِّ ارْضَ عَنْهُ فَيَرْضَى عَنْهُ فَيُقَالُ لَهُ اقْرَأْ وَارْقَ وَتُزَادُ بِكُلِّ آيَةٍ حَسَنَةً قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ نَحْوَهُ وَلَمْ يَرْفَعْهُ قَالَ أَبُو عِيسَى وَهَذَا أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ الصَّمَدِ عَنْ شُعْبَةَ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:' قرآن قیامت کے دن پیش ہوگا پس کہے گا: اے میرے رب! اسے (یعنی صاحب قرآن کو) جوڑا پہنا ، تو اسے کرامت (عزت وشرافت) کا تاج پہنایاجائے گا۔ پھر وہ کہے گا: اے میرے رب ! اسے اور دے ، تو اسے کرامت کا جوڑا پہنایاجائے گا۔ وہ پھرکہے گا: اے میرے رب اس سے راضی وخوش ہوجا، تو وہ اس سے راضی وخوش ہوجائے گا۔ اس سے کہاجائے گا پڑھتا جا اورچڑھتا جا ، تیرے لیے ہر آیت کے ساتھ ایک نیکی کا اضافہ کیاجاتارہے گا'۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے۔محمد بن بندارنے اس حدیث کو ہم سے بطریق 'محمدبن جعفر، عن شعبۃ، عن عاصم بن بہدلۃ، عن ابی صالح عن ابی ہریرۃ رضی اللہ عنہ ، موقوفًا اسی طرح روایت کی اور انہوں نے اسے مرفوع نہیں کیا۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث عبدالصمد کی اس حدیث سے زیادہ صحیح ہے جسے وہ شعبہ سے روایت کرتے ہیں (یعنی موقوفًا زیادہ صحیح ہے) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت