فهرس الكتاب

الصفحة 589 من 3890

کتاب: سفر کے احکام ومسائل

صلاۃ میں اِدھر اُدھر دیکھنے کا بیان​

589 حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ مُسْلِمُ بْنُ حَاتِمٍ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ قَالَ قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا بُنَيَّ إِيَّاكَ وَالِالْتِفَاتَ فِي الصَّلَاةِ فَإِنَّ الِالْتِفَاتَ فِي الصَّلَاةِ هَلَكَةٌ فَإِنْ كَانَ لَا بُدَّ فَفِي التَّطَوُّعِ لَا فِي الْفَرِيضَةِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ

انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھ سے رسول اللہﷺ نے فرمایا: 'اے میرے بیٹے! صلاۃ میں اِدھر اُدھر (گردن موڑکر) دیکھنے سے بچو، صلاۃ میں گردن موڑ کر اِدھر اُدھر دیکھنا ہلاکت ہے، اگردیکھناضروری ہی ٹھہرے تو نفل صلاۃ میں دیکھو، نہ کہ فرض میں'۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔

نوٹ: (سندمیں علی بن زید بن جدعان ضعیف راوی ہے)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت