اور جو لوگ علم نہیں رکھتے، انہوں نے کہا اللہ ہم سے باتیں (172) کیوں نہیں کرتا، یا کوئی نشانی (173) ہمارے پاس کیوں نہیں آتی، ایسا ہی ان لوگوں نے بھی کہا تھا جو ان سے پہلے تھے، ان کے دل (174) ایک دوسرے جیسے ہیں، ہم نے اپنی نشانیاں (175) ان لوگوں کے لیے بیان کردی ہیں جو یقین رکھتے ہیں