اور دونوں دریا برابر (10) نہیں ہیں، یہ میٹھا، پیاس بجھانے والا اور پینے میں خوشگوار ہے، اور یہ کھاری تلخ ہے، اور ہر ایک سے تم تازہ گوشت حاصل کرکے کھاتے ہو، اور زیور نکالتے ہو جسے تم پہنتے ہو، اور تم اس میں کشتیوں کو دیکھتے ہو جو پانی کو پھاڑتی ہوئی چلتی ہیں، تاکہ تم اللہ کا فضل تلاش کرو اور تاکہ تم اس کا شکر ادا کرتے رہے