اور یہود و نصاری آپ سے ہرگز راضی (178) نہیں ہوں گے، یہاں تک کہ آپ ان کے دین کی اتباع کرنے لگیں، آپ کہہ دیجئے کہ اصل ہدایت، اللہ کی ہدایت ہے، اور اگر آپ نے اس علم کے بعد جو آپ کے پاس آچکا ہے، ان کی خواہشات (179) کی پیروی کی، تو اللہ کی طرف سے آپ کا کوئی حمایتی اور مددگار نہ ہوگا