یہود و منافقین اکٹھے ہو کر تم مسلمانوں سے جنگ (10) نہیں کریں گے، مگر قلعہ بند بستیوں میں چھپ کر یا دیواروں کی آڑ سے، ان کا آپس کا اختلاف شدید ہے، آپ انہیں ایک ساتھ سمجھتے ہیں، حالانکہ ان کے دل ایک دوسرے سے الگ ہیں، ایسا اس لئے ہے کہ وہ بے عقل لوگ ہیں