اور ایک قافلہ آیا (19) انہوں نے اپنے پانی لانے والے کو (پانی کے لیے) بھیجا، اس نے جوں ہی اپنا ڈول کنواں میں ڈالا، پکار اٹھا، ہمارے لیے خوشخبری ہے، یہ تو ایک لڑکا ہے، اور انہوں نے مال تجارت سمجھ کر قافلہ والوں سے چھپا لیا، اور اللہ ان کے کیے کو خوب جان رہا تھا۔