اور یہ بھی ایک کتاب (87) ہے جسے ہم نے اتارا ہے، جو بابرکت ہے، اس سے پہلے نازل شدہ کتابوں کی تصدیق کرتی ہے، اور تاکہ آپ اہل مکہ اور اس کے مضافات والوں کو تبلیغ کریں، اور جو لوگ آخرت پر ایمان (88) رکھتے ہیں وہ اس قرآن پر ایمان رکھتے ہیں، اور وہی اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں