اور (یاد کرو) جب ابراہیم (182) کو ان کے رب نے چند باتوں (183) کے ذریعہ آزمایا، تو انہوں نے ان سب کو پورا کردکھلایا، اللہ تعالیٰ نے کہا، میں تمہیں لوگوں کا امام بنانے والا ہوں، کہا: اور میری اولاد میں سے بھی۔ تو اللہ نے فرمایا: ظالم لوگ (184) میرے اس وعدہ میں داخل نہیں ہوں گے