فهرس الكتاب

الصفحة 257 من 6348

پس جب طالوت اپنی فوج لے کر باہر نکلا (343) تو کہا کہ اللہ تعالیٰ تمہیں ایک نہر کے ذریعہ آزمائے گا، تو جو کوئی اس کا پانی پی لے گا، وہ میرا آدمی نہیں ہوگا، اور جو اس کا پانی نہیں چکھے گا، وہ میرا آدمی ہوگا، سوائے اس آدمی کے جو صرف ایک چلو بھر پی لے، تو ان میں سے چند کے علاوہ سب نے پی لیا، جب طالوت اور اس کے ساتھ ایمان والے نہر پار کر گئے تو انہوں نے کہا کہ آج ہم جالوت اور اس کے لشکر سے لڑنے کی طاقت نہیں رکھتے ہیں، جنہیں یقین تھا کہ وہ اللہ سے ملیں گے انہوں نے کہا کتنی ہی چھوٹی جماعتیں بڑی جماعتوں پر اللہ کے حکم سے غالب آجاتی ہیں، اور اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت