اور جب ہم نے بنی اسرائیل سے اقرار (129) لے کہ تم اللہ کے سو کسی کی عبادت (130) نہیں کرو گے اور والدین کے ساتھ اچھا برتاؤ کروگے، اور رشتہ داروں، یتیموں (131) اور مسکینوں کے ساتھ بھی (اچھا سلوک کروگے) اور لوگوں کے ساتھ اچھی (132) بات کرو، اور نماز قائم کرو اور زکاۃ دو، پھر کچھ افراد (133) کے سوا، تم سب نے منہ پھیرتے ہوئے اس عہد کو پس پشت (134) ڈال دیا