فهرس الكتاب

الصفحة 2693 من 6348

اور اللہ کی راہ میں جیسی کوشش (40) ہونی چاہیے ویسی کوشش کرتے رہو، اس نے تم مسلمانوں کو چن لیا ہے، اور تمہارے لیے دین اسلام میں کوئی تنگی نہیں رکھی ہے وہی جو تمہارے باپ ابراہیم کا دین و مذہب تھا اس نے تمہارا نام مسلمان رکھا ہے، ان کتابوں میں جو پہلے نازل ہوئی ہیں اور اس قرآن میں بھی تاکہ قیامت کے دن رسول تمہارے بارے میں گواہی دیں اور تم لوگوں کے بارے میں گواہی دو پس مسلمانوں تم لوگ نماز قائم کرو، زکوۃ دو اور اللہ سے اپنا رشتہ مضبوط رکھو، وہی تمہارا آقا ہے پس وہ بہت ہی اچھا آقا اور بہت ہی بہترین مددگار ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت