بیشک اس نے تم پر مردہ جانور اور خون اور خنزیر کا گوشت حرام (71) کردیا ہے اور ان تمام جانوروں کو حرام کردیا ہے جو غیر اللہ کے نام سے چھوڑے یا ذبح کیے گئے ہوں، پس جو شخص مجبور ہوجائے درآنحالیکہ وہ باغی اور حد سے تجاوز کرنے والا نہ ہو، تو بیشک اللہ بڑا مغفرت کرنے والا نہایت رحم کرنے والا ہے۔