اور اللہ نے تمہارے گھروں (51) کو تمہارے لیے رہنے کی جگہ بنائی ہے اور چوپایوں کے چمڑوں سے تمہارے لیے خیموں کے گھر بنائے جنہیں تم اپنے سفر و حضر میں اٹھائے پھرتے ہو، اور ان (بھیڑوں) کے اون اور اونٹوں اور بکریوں کے بالوں سے اوڑھنا بچھونا اور ایک وقت مقرر تک فائدہ اٹھانے کی چیزیں بنائیں۔