اور اسی نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا (7) کیا ہے، اور اس کے پہلے اس کا عرش پانی پر تھا، تاکہ تمہیں آزما کر دیکھے کہ تم میں عمل کے اعتبار سے کون زیادہ اچھا ہے، اور اگر آپ کہیں گے کہ تم لوگ موت کے بعد دوبارہ اٹھائے (8) جاؤ گے، تو کافر کہیں گے کہ یہ قرآن کھلا جادو ہے۔