اور اس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ وہ تمہیں بجلی کی چمک (14) دکھاتا ہے جس سے تمہیں ڈر بھی لگتا ہے اور بارش کی امید بھی ہوتی ہے اور وہ آسمان سے بارش اتارتا ہے جس کے ذریعہ زمین کو اس کی موت کے بعد زندہ کردیتا ہے، بے شک اس میں ان لوگوں کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں جو عقل سے کام لیتے ہیں