ف 2۔ جب کفار کو ان کے سوال " متی ھذا الوعد" کا مذکورہ جواب دیا گیا تو انہوں نے اسی سلسلہ میں آنحضرت ﷺ سے دوبارہ سوال کیا " احق ھو" کہ کیا یہ عذاب برحق ہے۔ اس کے جواب میں فرمایا: قل ای وربی مطلب یہ ہے کہ عذاب برحق ہے اور تم ہمارے عذاب سے بھاگ کر کہیں نہیں جاسکتے اور نہ اس کو کسی طور روک سکتے ہو۔ (کبیر) ۔