فهرس الكتاب

الصفحة 2582 من 6348

ف 8۔ سورۃ سبا میں ہے والنا لہ الحدید۔ اور ہم نے اس کے لئے (یعنی حضرت دائود کے لئے) لوہا نرم کردیا۔ (آیت 11) اس سے معلوم ہوا کہ حضرت دائود کو لوہے کے استعمال پر خاص قدرت عنایت فرمائی تھی اور وہ جنگی اغراض کے لئے ہلکی مضبوط اور عمدہ زرہیں بنایا کرتے تھے۔ شاہ صاحب لکھتے ہیں: " اور لوہے کی زرہ بناتے فقط ہاتھ سے موڑ کر اور بناتے ہیں آگ سے۔ (موضح)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت