فهرس الكتاب

الصفحة 1615 من 6348

ف 3۔ یعنی اپنے باپ کی نظر میں پسندیدہ ہوجائو گے یا بعد میں توبہ کرکے نیک بن جانا۔ بعض نے خیال کیا ہے کہ حضرت یوسف ( علیہ السلام) کے یہ بھائی بھی بعد میں نبی ہوگئے تھے جیسا کہ آیت قولوا امنا باللہ میں والا سباط کے کلمہ سے شبہ وہتا ہے مگر یہ صحیح نہیں ہے کیونکہ " الاسباط" سے بنی اسرائیل کے بارہ سبط (قبیلے) مراد ہیں اور ان قبیلوں سے جو نبی ہوئے ہیں وہ مراد ہیں۔ حضرت یعقوب ( علیہ السلام) کی صلبی اولاد مراد نہیں ہے ہاں یہ صحیح ہے کہ ان بھائیوں کو صحابیت کا شرف حاصل ہوگیا تھا۔ (ابن کثیر۔ روح) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت