فهرس الكتاب

الصفحة 2319 من 6348

ف 4 دائیں طرف سے حضرت موسیٰ کی دائیں طرف مراد ہے کیونکہ وہ درخت جس سے آواز آرہی تھی اسی طرح واقع تھا اور نہ پہاڑ کی بجائے خود دائیں یا بائیں جانب نہیں ہوتی۔ (شوکانی) آنحضرت کی بعثت سے پہلے عیسائیوں نے اس درخت کی جگہ جو گرجاتعمیر کیا تھا اور جو اب تک قائم ہے وہ کوہ طور کی مشرقی سمت ہے۔ " یہ آواز حضرت موسیٰ کو اس وقت دی گئی جب وہ " مدین" سے مصر واپس آرہے تھے۔ اگر اس گرجا کا جائے وقوع صحیح ہے تو اس کے معنی یہ ہیں کہ حضرت موسیٰ اس وقت کوہ طور کی شرقی سمت سے گزر رہے تھے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت