فهرس الكتاب

الصفحة 1916 من 6348

ف 3 یعنی اس کے آنے میں کوئی دیر نہیں ہے یہاں " امر" سے مراد قیامت ہے اور مشرکوں پر مختلف انواع کے عذاب کے نزول کا وقت بھی ہوسکتا ہے۔ (روح)

ف 4 مشرکین کو جب عذاب کی دھمکی دی جاتی ہے تو وہ استہزاء کے طور پر اس کے فورًا آجانے کا مطالبہ کرتے۔ (دیکھیے انفال:22) یہاں ان کو تنبیہ کی گئی ہے۔

ف 5 عذاب کیجلد ہی نہ آنے کی وجہ سے وہ اللہ کی طرف عجز و احتیاج کی نسبت کرتے۔ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف اس قسم کے امور کی نسبت کرنا شرک کا نتیجہ ہے اور اللہ تعالیٰ کی ذات اس قسم کی مشرکانہ باتوں سے بلند و برتر ہے۔ (روح)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت