فهرس الكتاب

الصفحة 4855 من 6348

ف 10 یعنی ان کی پوجا کرنے سے کیا فائدہ؟ یہ تمہیں کسی طرح کا نفع و نقصان پہنچانے پر قدرت نہیں رکھتے۔ زمانہ جاہلیت میں یہ تین بت بہت مشہور تھے اور کعبہ کی طرح لوگ ان کا طواف کرتے تھے۔ اس لئے اللہ تعالیٰ نے ان کا ذکر فرمایا۔ " لات" طائف میں تھا بنو ثقیف اس کے معتقد تھے۔ عزی قریش کی دیویت ھی۔ اس کا استھان مکہ اور طائف کے درمیان وادی نخلہ میں تھا اور مناۃ کا استھان مکہ اور مدینہ کے درمیان قدید کے قریب مثلل کے مقام پر تھا۔ خزاعہ اوس اور خرزج اس کے معتقد تھے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت