فهرس الكتاب

الصفحة 5276 من 6348

ف 8 یعنی اللہ تعالیٰمال و دولت دیکر تمہاری آزمائش کرتا ہے کہ کون اللہ و رسول کے احکام کی اطاعت کرتا ہے اور کون دنیا کی محبت میں مشغول ہو کر اعراض کرتا ہے۔ حضرت بریدہ سے روایت ہے کہ حضرت حسن اور حسین لال کرتے پہنے گرنے پڑتے آپہنچے۔ آنحضرت منبر پر خطبہ دے رہے تھے آپ نے منبر سے اتر کر ان کو اپنے دونوں طرف اٹھا لیا اور فرمایا:" اللہ تعالیٰنے سچ فرمایا ہے کہ تمہارے مال اور اولاد آزمائش ہیں (شوکانی)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت