فهرس الكتاب

الصفحة 4960 من 6348

ف 6 " نجم" کے مشہور اور متبادر معنی ستارے کے ہیں لیکن یہ ایسے پودے اور بیل بوٹوں کے لئے بھی بولا جاتا ہے جن کا تنا نہیں ہوتا۔ اس لئے متن میں اس کاترجمہ " بیل" بھی کیا گیا ہے اور یہ معنی " الشجر" کے قرین ہونے کے اعتبار سے انسب ہیں۔

ف 7 یعنی اسی کے حکم کے تابع اور اسی کے قانون کے پابند ہیں۔ اس نے ان کے لئے جو ضابطہ اور نظم مقرر فرما دیا ہے اس سے سرموانحراف نہیں کرتے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت