فهرس الكتاب

الصفحة 3525 من 6348

ف 5 یعنی اس کی صفات و معلومات یا اس کی عظمت اور قدرت و حکمت کے کرشمے۔ ف 6 یعنی وہ ضبط تحریر میں نہ لائی جا سکیں۔ (نیز دیکھیے کہف:109) حضرت ابن عباس کہتے ہیں کہ یہ آیت یہودی علما کے جواب میں نازل ہوئی انہوں نے ایک مرتبہ آنحضرت سے دریافت کیا کہ آیت وما اوتیتم من العلم الاقلیلًا اور تمہیں تھوڑا سا علم دیا گیا ہے۔) سے مراد ہم میں یا آپ کی قوم (عرب) آپ نے فرمایا:" تم بھی اور وہ بھی" انہوں نے کہا " توراۃ میں ہر چیز کا علم موجود ہے۔" فرمایا " اللہ کے علم کے مقابلے میں بہت تھوڑا ہے۔" اس سے معلوم ہوا کہ یہ آیت مدنی ہے۔ (ابن کثیر)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت