ف 1 مراد تمام کافر ہیں چاہے وہ یہودی ہوں یا نصاریٰ یا مشرک یا منافق ف 2 یعنی انہیں یہ امید نہیں ہے کہ کوئی شخص قبر میں جانے کے بعد پھر اٹھے گا اور ان سے ملاقات کرے گا…دوسرا ترجمہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ جیسے قبر والوں میں سے کافر مایوس ہوچکے۔" یعنی انہوں نے مرنے کے بعد جب آخرت کے عذاب کو آنکھوں سے دیکھ لیا تو وہ آخرت کے ثواب اور نجات سے بھی مایوس ہوگئے