7۔ قرآن نے متعدد آیات میں یہ تصریح کی ہے کہ ان کی تباہی ایک زور کی آندھی سے ہوئی جو آٹھ دن اور سات راتوں تک برابر چلتی رہی اور جس نے ان کی ہر چیز کو تباہ کر ڈالا۔ دیکھئے حم السجدہ آیت 16 و سورۃ احقاف آیت 24۔25 و سورۃ حاقہ آیت 6۔7۔ (ابن کثیر، شوکانی) 8۔ یعنی غور کرنے والوں کے لئے عبرت کا سامان ہے۔9۔ یا " ان قریش میں سے اکثر لوگ ماننے والے نہیں۔ (شوکانی)