فهرس الكتاب

الصفحة 1801 من 6348

ف 3۔ یعنی بڑھاپے کے عالم میں ہاجرہ کے بطن سے اسماعیل ( علیہ السلام) اور سارہ کے بطن سے حضرت اسحق ( علیہ السلام) غیر متوقع طور پر عنایت فرمائے۔ اب جس طرح میری پہلی دعا: رب ھب لی من الصالحین۔" ( اے میرے پروردگار مجھے نیک اولاد عنایت فرما) قبول فرمائی ہے اسی طرح میری یہ دعا بھی قبول فرما۔ ہوسکتا ہے کہ میری معت کے بعد ان دونوں اور ان کی اولاد ی اعانت فرماتا رہے اسی طرح الحمد اللہ"۔ کی پہلی دعا سے مناسبت بھی ظاہر ہوجاتی ہے۔ (رازی) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت