2۔ یعنی یہ وعدہ اس قابل ہے کہ اللہ تعالیٰ سے اس کے پورا کرنے کی دعا کی جائے گی یا یہ ایساوعدہ ہے جو مانگنے پر یقیناپورا کیا جائیگا۔ جیسا کہ دوسری آیت میں اللہ کے نیک بندوں کی دعا نقل کی گئی ہے: ربنا اتنا ما وعدتنا علی رسلک: اے اللہ اس وعدے کو پورا فرما جو تو نے اپنے پیغمبروں (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبانی ہم سے کیا۔ (ابن کثیر، شوکانی)