4۔ صحیح یعنی بخاری میں حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ سے دریافت کیا گیا: " لوگ اپنے منہ کے بل کیوں کرہانکے جائیں گے؟ فرمایا: جس خدا نے انہیں پائوں کے بل چلایا وہ انہیں منہ کے بل بھی چلا سکتا ہے۔" اکثر مفسرین نے اس آیت کی یہی تفسیر بیان کی ہے۔ (ابن کثیر)