فهرس الكتاب

الصفحة 2641 من 6348

ف 1 اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خانہ کعبہ کی تعمیر سب سے پہلے حضرت ابراہیم ( علیہ السلام) نے کی اور وہ اس سے پہلے موجود نہ تھا جیسا کہ صحیح حدیث میں ہے کہ ابوذر (رض) نے عرض کیا: " اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، سب سے پہلے کونسی مسجد تعمیر ہوئی فرمایا " مسجد حرام" انہوں نے پوچھا: پھر کونسی؟ فرمایا: " بیت المقدس"۔ پھر پوچھا دونوں کی تعمیر کے درمیان کتنا عرصہ ہے؟ فرمایا: " چالیس سال" (ابن کثیر) 2۔ صاف ستھرے رکھنے سے مراد شرک و بت پرستی سے پاک و صاف رکھنا ہے۔ اس سے مشرکین کو عار دلانا مقصود ہے کہ یہ شرط تو حضرت ابراہیم ( علیہ السلام) کے وقت سے چلی آتی ہے کہ اس میں بت پرستی حرام ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت