فهرس الكتاب

الصفحة 3650 من 6348

ف 5 یعنی اللہ تعالیٰ نے ان کی " انابت" کی وجہ سے ان پر انعامات فرمائے۔ ( کبیر) ف 6 اسی طرح وہ ایک دن میں دو ماہ کی مسافت طے کرتی۔ ف 7 مفسرین نے لکھا ہے کہ یہ چشمہ یمن میں کسی مقام پر جاری ہوا تھا۔ ( ابن کثیر) بعض لوگوں نے لکھا ہے کہ تانبے کا چشمہ بہادیا" سے مراد یہ ہے کہ حضرت سلیمان کے زمانہ میں تانبے کو پگھلانے اور اس سے طرح طرح کی چیزیں بنانے کا کام بڑے وسیع پیمانے پر ہوتا تھا، گویاں وہاں تانبے کے چشمے بہہ رہے تھے مگر یہ آیت کی من مانی تاویل ہے۔ ف 8 یہ جن جو حضرت سلیمان کے سامنے کام کرتے تھے، ان کو شیاطین بھی فرمایا گیا ہے۔ (الانبیاء: 82)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت