فهرس الكتاب

الصفحة 1936 من 6348

ف 7 یعنی ان بتوں کو یہ بھی معلوم نہیں کہ ان کے پوجنے والے مرنے کے بعد دوبارہ کب زندہ ہوں گے؟ اس مفہوم کے اعتبار سے " یشعرون" میں " ھم" ضمیر معبودوں کے لئے اور یبعثون کی ضمیر ان کے پوجنے والے کافروں کے لئے ہوگی۔ (شوکانی) شاہ صاحب لکھتے ہیں: شاید یہ ان کو فرمایا جو مرے بزرگوں کو پوجتے ہیں۔ (موضح) اس صورت میں دونوں ضمیریں معبودوں کے لئے ہوں گی۔ معلوم ہوا کہ معبود کے لئے یوم بعث کا جاننا ضروری ہے۔ (کذافی الروح)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت