8۔ جو آگ میں ہے یا اس کے قریب ہے یعنی حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) اور جو اس کے گرد ہیں یعنی فرشتے۔ (قرطبی بحوالہ ابن جریر) کیونکہ وہ دنیا کی آگ نہ تھی بلکہ اللہ تعالیٰ کا نور تھی جیسا کہ صحیح مسلم میں ہے: " حجابہ النور" اور " حجابہ النار" کہ اس کا پردہ " نور" یا " آگ" ہے۔ مزید دیکھئے سورۃ طہ آیت 12۔ (ابن کثیر)