فهرس الكتاب

الصفحة 1698 من 6348

ف 5۔ تمہیں ہرگز کوئی ملامت نہیں کرتا اور نہ کسی حرکت پر گرفت کرتا ہوں۔ یہاں " الیوم" تقلید کے لئے نہیں ہے۔ بلکہ مطلق زمانہ کے لئے ہے (روح) ۔

ف 6۔ یہ ہے شان نبوت۔ اگر کوئی دوسرا آدمی ہوتا ہے تو ایسے قصورواروں پر قابو پا لینے کے بعد انہیں ہرگز معاف نہ کرتا۔ یہی سلوک نبی ﷺ نے فتح مکہ کے بعد وہاں کے رہنے والوں سے فرمایا۔ چنانچہ تفاسیر میں ہے کہ آپﷺ نے ان سے دریافت فرمایا: تمہارا کیا خیال ہے کہ آج میں تم سے کیا سلوک کرنے والا ہوں؟ وہ بولے " ابن عم کریم" (آپﷺ تو ہمارے سخی اور رحم دل چچا کے بیٹے ہیں) فرمایا: " لا تتریب تو علیکم یغفر اللہ لکم" یعنی جائو، تم پر کوئی الزام نہیں۔ اللہ تمہیں معاف فرمائیے۔ (در منشور) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت